• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ 247میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو حل کیا جائے گا،ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 247میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل پر احتجاج کیلئے آنے والے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر کی جانب سے پیش کردہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈکو منظور کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کا یقین دلایا ہے ، اس موقع پر ایم ڈی مظاہرین کے درمیان گئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ واٹربورڈ کو شہر کی طلب سے صرف44فیصد پانی دستیا ب ہے ،واٹر بورڈ 56فیصد کم پانی دستیاب ہونے کے باوجود شہر کے تمام علاقوں میں بلاکسی تخصیص امتیازپانی کی منصفانہ تقسیم کا فریضہ ادا کررہا ہے ،واٹربورڈ کوشہر کی طلب کے مطابق پانی کی دستیابی پر فراہمی آب میں بہتری آجائے گی ۔
تازہ ترین