• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گھر بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سیشن‘ 40 افرادنے حصہ لیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال کے اشتراک سے بے گھر، گلیوں میں رہنے یا کام کرنے والے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر فرخ سہیل نے بچوں کے حقوق‘ اردگرد کا ماحول‘ بچوں سے زیادتی اور انکے تحفظ کے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ ان سیشنز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 40مرد اور خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سجاد احمد چیمہ نے کہا کہ بے گھر‘ گلیوں میں رہنے یا کام کرنے والے بچوں کو تحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس فرخ رشید نے کہا کہ بچوں کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تازہ ترین