• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ نے امیروں کی نسبت غریبوں کو زیادہ متاثر کیاہے،خواتین کا رد عمل

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب بجٹ سال 2019-20پر خواتین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ سبین ممتاز نے کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے اچھا بجٹ پیش کیا گیا ہے کیونکہ خزانہ خالی ملا تھا ۔ ملک ہو یا صوبہ اْسے چلانے کے لیے مشکلات کا سامنا تو رہے گا ۔لیکن اس کےباوجود متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔ سائرہ طاہر نے کہا کہ بجٹ نے امیروں کی نسبت غریبوں کو زیادہ متاثر کیاہے جس کی وجہ سے لوگوں میں ڈپریشن بڑھ گیا ہے بجٹ میں ایسا لگا کہ ایک ہی وقت میں بہت سے محا ذکھول دئیے گئے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ایم پی اے بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ اس حکومت سے اسی طرح کے بجٹ کی توقع تھی جس میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ دیا جائے اور ایسا ہی ہوا ہے۔ صفیہ بابر نے کہا کہ محروم طبقوں کے لیےرقم مختص کی جس میں معذور افراد خواجہ سرا اور اس طرح کے مزید افراد شامل ہیں۔
تازہ ترین