• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کے حملے سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا‘رحمت بلوچ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے نائب صدر وسابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہاہے کہ پنجگور پر ٹڈی دل تین ماہ سے حملہ آور ہے اور اس وقت پورا ضلع اس کی زد میں ہے اور ایک ہفتے سے اس نے شدت اختیا ر کرلی ہے جس کی وجہ سے کھجورسمیت تمام فصلوں کو بری طرح نقصان اور زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے لوگ بے سروسامانی کے عالم میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا حملہ اس وقت ہواجب فصلیں تیار ہونے کے قریب ہیں بلوچستان کے زمیندار پہلے ہی خشک سالی اور بے وقت بارشوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ایسے میں ٹڈی دل کے حملے نے ان کی کمر توڑدی۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب صوبے کے چنداضلاع پر ٹڈی دل نے حملہ کیا تو حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے اس نے صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو اتنے بڑے پیمانے پر نقصانات نہ ہوتے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور سپرے کےلیے ٹیمیں بھیجیں اور پنجگور کو آ فت زدہ قرار دے کر متاثرین کی مدد کی جائے۔
تازہ ترین