• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق جاوید مینگل نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کار پوریشن کا چارج سنبھال لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)طارق جاوید مینگل نے ایڈمنسٹریٹر میٹر وپولیٹن کار پوریشن کوئٹہ نے کا چارج سنبھال لیا ، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے طارق جاوید مینگل کو ایڈمنسٹریٹر میٹر وپولیٹن کار پوریشن کوئٹہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جمعہ کو طارق جاوید مینگل چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جمعہ میٹر وپولیٹن کا رپویشن کے عملے نے ان سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے میٹر و پولیٹن کارپویشن کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے افسران اور عملے کو 24گھنٹے فعال رہنے کی ہدایت کی اور شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کااظہار کیا ۔
تازہ ترین