• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ :سود کی عدم ادائیگی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سود کی رقم کی عدم ادائیگی کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو اختیارات سے تجاوز نہ کرنے اور اپنی حدود میں رہنے جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو مقدمہ درج نہ کرنے اور 18 جون کو جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ملتان کی لبنیٰ ابرار اور محمد اسماعیل نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کا سودی کاروبار کرنے والے قبائلی علاقے کے رہائشی افہام الدین خان سے لین دین تھا، اس دوران لبنیٰ ابرار نے 2 کنال رقبہ خرید کر گھر تعمیر کیا بعد ازاں افہام الدین خان کا انتقال ہو گیا تو اس کے بیٹوں نے انہیں اپنے والد سے لی گئی رقم واپس کرنے کا کہا جبکہ انہیں بتایا کہ وہ قرض لی ہوئی تمام رقم سود سمیت ادا کر چکے ہیں، ان کے والد نے حساب کتاب سے ان کا نام کیوں ختم نہیں کیا ، اس کے باوجود ان کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی تو مرحوم کے بیٹوں نے قبائلی اراکین اسمبلی کے ذریعے چیف سیکرٹری پنجاب پر دباؤ ڈلوایا تو ان کی رقم یا عمارت دلانے کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر ملتان کو ٹاسک دیا گیا تو ان کا گھر خالی کرانے کے لئے غیر قانونی حربے استعمال کئے گئے جس پر سول عدالت سے حکم امتناع حاصل کیا تو سابق ڈپٹی کمشنر نے عدالتی حکم امتناع کی توہین کرنے کے ساتھ اینٹی کرپشن کو ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا کہا جس پر توہین عدالت کی بھی درخواست دی گئی ، اس لئے درخواست گذاروں کیخلاف کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے،فاضل عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین