• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،رپورٹ چھپانے پر سی پی او برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،مظفرآباد کے علاقے بہاولپور سکھا میں 8سالہ بچی کی لاش ملنے کی رپورٹ چھپانے پر سی پی او ملتان ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ اور ایس پی صدر غلام مصطفیٰ پہوڑ پر برہم ہوگئے،واضح رہے کہ 2جون کو مظفرآباد کے علاقے سے 8سالہ بچی کی لاش ملی تھی جس کی پہچان حسینہ کے نام سے ہوئی، موقع پر ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر بھی موقع پر پہنچی تھیں،مقامی پولیس اور ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ نے میڈیکل رپورٹ سی پی او سے مخفی رکھی،میڈیکل رپورٹ میں واضح تحریر ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے،تاہم پولیس نے سی پی او ملتان کو بتایا کہ بچی کی موت ڈوبنے سے ہوئی ، ڈوبنے سے پہلے اس سے زیادتی کی گئی اس بارے سی پی او کو لاعلم رکھا گیا،سی پی او ملتان نے دونوں ایس پیز کی سرزنش کی اور ان سے استفسار کیا کہ متوفیہ بچی سے زیادتی کے بارے کیوں نہیں بتایا گیا،انہوں نے معاملے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے ،واضح رہے کہ حسینہ بی بی کا تعلق قادرپورراں سے ہے،جس کے والد صابر نے بچی کی لاش موصول ہونے کے بعد پہلے تو قادرپورراں کی ایک سیاسی شخصیت کیخلاف درخواست دی تھی بعدازاں واپس لے لی،سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم سے حسینہ بی بی کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین