• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،تھا نہ کینٹ پولیس کو زنیب بی بی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ اقبال ، بشیرخان، فاروق ،عمربہادر و دیگر جائیداد کے تنازعے پر اسکی والدہ حسینہ مائی، عمر گلزار اور چچا رفیق کو تشدد کرکے زخمی کردیا، ملتان کے علاقے حیدری کالونی میں تاج محمد نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیوی اور بیٹا سسرال گئے ہوئے تھے کہ وہاں ان کی اسلم ، ارشد، اجمل ،زرینہ بی بی سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر انہوں نے اینٹوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا،تھا نہ مخدوم رشید میں محمد انصر کو خادم حسین ، لیاقت ،صداقت نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا، محمد عرفان کو قادرپورراں میں شہزاد ، عبدلرزاق نے موٹرسائیکل پر روک کر تشددکا نشانہ بنایا ،منگل والا میں تیمور خان کو شمشاد، جنگ ،شیر علی ودیگر نے اس کے رقبہ پر زمین کے تنازعہ پرتشددکا نشانہ بنایا، تھا نہ سٹی جلالپور میں کرموں والا میں رفیق احمد ، اللہ دتہ ، بلال نے محمد فیاض کی بیوی اور بیٹی سانیہ بی بی کو تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین