• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کارروائی، پنجاب کے وزیرجنگلات سبطین خان اور فریال تالپور گرفتار

اسلام آباد(ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو گرفتار کر لیا‘ ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دےدیا گیا ہےجہاں وہ نظربند رہیں گی‘انہیں آج ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا‘ میڈیکل بورڈ نے فریال تالپور کو فٹ قرار دے دیا۔



علاوہ ازیںنیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں تاحکم ثانی اسلام آباد میں اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا ہے اور آئندہ بھی اس کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو ایف ایٹ سیکٹر میں قائم زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہی نظر بند رکھا جائے گا جبکہ اسے ذیلی جیل بھی قرار دیا گیا ہے۔مزیدبرآں نیب کو آصف زرداری سے جوائنٹ وینچر اوراوپل ریفرنس میں بھی تفتیش کی اجازت مل گئی۔ دریں اثناءنیب لاہورنے ایک کارروائی کے دوران وزیرجنگلات پنجاب محمد سبطین خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین