• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے حامی ممالک کا محاسبہ اور تنہا کیا جائے، مودی، دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

بشکیک (جنگ نیوز، نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں دہشتگردی پر عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ دہشتگردی کے حامی ممالک کا محاسبہ اورانہیں تنہا کیاجائے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام انسان دوست قوتوں کو ان ممالک کیخلاف آگے بڑھناہوگا جو دہشتگردی کو سپورٹ کرتے ہوئے مالی تعاون کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت اور کرغزستان میں 15معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جس میں نئی دہلی نے بشکیک کو20کروڑ ڈالرز کے قرضے کی سہولت بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، ادھر مودی نے چین، روس، کرغزستان اور افغان صدور سے ملاقاتیں کیں تاہم ایرانی صدر سے طے ملاقات منسوخ کردی ۔تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دو روزہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ عالمی رہنمائوں کے ساتھ علیحدہ سے ملاقاتیں ہوئیں، مودی نے چین، روس، افغانستان اور کرغزستان کے صدور سے سائڈ لائن ملاقاتیں کیں جبکہ ایرانی صدر سے طے ملاقات کو منسوخ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی پہلی سائڈ لائن ملاقات چینی صدر شی جن پنگ ہوئی جس میں انہوں مودی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی،مودی نے انہیں دورہ بھارت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

تازہ ترین