• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پرڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ، شبر زیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا گیا ہے۔کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنزکے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ایگری کلچراکانومی صوبائی معاملہ ہے،آگر آپ اس تناظر میں دیکھیں گے تو آپ کوسخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔آڑھتیوں پر اس بجٹ میں 10ہزارسے 1لاکھ روپے تک ٹیکس لگایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پرڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے،حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔ دستورمیں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین