اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آئندہ مالی سال بجٹ سپورٹ کی مد میں دو ارب ڈالرز کے استعمال کے لئے پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ 6 ارب ڈالرز بیل آئوٹ پیکیج کا سمجھوتہ ہوا تھا جس کی بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے منظوری آئندہ ماہ جولائی میں متوقع ہے۔