• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا،پاکستانی اداکاراؤں نے ٹیم سے کیا خواہش کردی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک دن رہ گیا، سرحد کے دونوں اطراف شائقین کرکٹ انتہائی پرجوش دکھائی دے رہےہیں۔تاہم پاک بھارت مقابلے سے متعلق پاکستانی اداکاراؤں نے بھی اپنے جذبات ظاہر کردیے اور ساتھ ہی قومی ٹیم سے فرمائش بھی کردی۔


اداکارہ میرا کاکہنا ہے کہ میری دعاہے کہ پاکستان بھارت کےخلاف کامیابی حاصل کرے۔

اداکارہ آمنہ الیاس بھی پاک بھارت میچ کے حوالے سے کافی پرجوش دکھائی دیں ۔انہوں نے فاسٹ بالر محمد عامر کو باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے ان سے فرمائش کی ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی وکٹ ضرور اڑائیں۔

تازہ ترین