• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی، پائپ لائن کی مرمت شروع نہیں ہوسکی

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کے بیک پریشر سے پھٹنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا مگر دیگر 8 پائپ لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے۔

ایکسین واٹر بورڈ لعل بخش سموں کے مطابق گزشتہ شام 7 بجکر 25 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا اور بیک پریشر کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔

پائپ لائن پھٹنے اور پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے دیگر 8 پائپ لائنوں سے کراچی کو 630ملین گیلن پانی کی فراہمی رک گئی تھی، تاہم بجلی بحال ہونے پر گزشتہ رات ہی 8 پائپ لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے۔

ایکسین واٹر بورڈ لعل بخش سموں کے مطابق پھٹنے والی پائپ لائن نمبر 5 کی مرمت کا کام کراچی سے ویلڈنگ مشین آتے ہی شروع کردیا جائے گا اور امکان ہے کہ شام تک مرمت کا کام مکمل ہوجائے۔

تازہ ترین