• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہر لاڑکانہ اور رتوڈیرو کے بعد ضلع شکار پور میں ایچ آئی وی کی مہلک بیماری نے اپنے پنجے گاڑ دیے۔

شکارپور سمیت ملحقہ علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا خطرہ سر پرمنڈالنے لگا، محکمہ صحت کی جانب سے مرض پر قابو پانے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شبیر شیخ کاکہنا ہے کہ ملحقہ علاقوں میں 25 سو سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 31 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے، ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے تحت متاثرہ افراد کو علاج سمیت دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

شکار پور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کو چاہیے کہ اس مہلک بیماری سے چھٹکارے کے لیے سرکاری اسپتالوں کے بجائے نجی میڈیکل اسٹورز پر بھی ایچ آئی وی سے بچاؤ کی ادویات عام کی جائیں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے۔

ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا معصوم بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت بغیر معاوضے کے علاج کی سہولتیں اور ادویات مل رہی ہیں۔

شکار پور کے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے کے لے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین