• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سزا معطلی، نیب کا عدالت میں جواب جمع

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سزا کی معطلی کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے 12 صفحات کا جواب عدالت میں جمع کرایا ہے۔

نیب نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں ہے، میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

نیب حکام کا اپنے جواب میں مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی یہ درخواست خارج کی جائے۔

واضح رہے کہ عدالتِ عالیہ نے جواب داخل نہ ہونے پر گزشتہ سماعت پر نیب حکام کی سرزنش کی تھی۔

تازہ ترین