• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکار پور: مارفانی اور قمبرانی قبائل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

سندھ کے شہر شکار پور میں گڑھی یاسین کے قریب مارفانی اور قمبرانی قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دونوں قبائل میں پرانی دشمنی چلی آرہی ہے، واقعے کے بعد علاقہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مارفانی اور قمبرانی قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مارفانی قبیلے کے 2 افراد جنید مارفانی اور اللہ بخش مارفانی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

دونوں قبائل کے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا، صورت حال پرقابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تازہ ترین