• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی تقریر اپوزیشن والے بھی سننے کو تیار نہیں، فواد چوہدری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر کو خود اپوزیشن والے سننے کو تیار نہیں تھے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ایوان چلانا صرف ہماری نہیں اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے، جب بھی وزیراعظم ایوان میں آتے ہیں ایوان مچھلی منڈی بن جاتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے آنے پر یہ لوگ بدتمیزیاں کرتے ہیں ، ایوان کو ریگولیٹ کرنا چاہیے، ایک تقریر ہم کریں، ایک وہ کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے سڑکوں پر آنا ہوتا تو آچکی ہوتی، ان کے پاس اپنے گھر میں چائےپلانے کیلئے بندے نہیں ہیں وہ بندے کہاں سے لائیں گے۔

تازہ ترین