• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہبچے بچے کو پتہ ہے کراچی میں آپ کو سیٹیں کیسے ملی ہیں ، آپ نے اداروں کو مشکوک بنادیا ہے ، آپ نے ہر قومی ادارے کی شناخت کو خراب کردیا ہے ، اب ان اداروں کو اپنا وقار بحال کرانا ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے حیدرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کےخلاف کسی اورتحریک چلانےکی ضرورت ہی نہیں ہے،آپ کہیں گے کل سورج نہیں نکلےگاآپ کےوزیرکہناشروع کردیں گےکہ کل سورج نہیں نکلےگا،آپ کو مغربی روایات پسند ہیں تو آپ بتائیں نہ کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میںفریال تالپور کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادی فریال فرار نہيں ہورہی تھی ، آپ نے انہیں گرفتار کیا ہے ، پورا سندھ آپ کی اس حرکت پر ناراض ہے ، یہ اچھا نہيں کیا۔

بجٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کا بجٹ دیا ہے ، کونسی چیز سستی کی ہے ، بجٹ عوام دشمن ، غریب دشمن اور وفاق دشمن بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیرطبقہ کوتوآپ دیکھتےنہیں،بڑاشوق ہےآپ کولوگوں کوٹیکس میں لانےکا،جب آپ پرمشکلات آئیں گی تو آپ کےپیچھےکوئی نہیں آئےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا آپ کےگھروالےجیلوں کےسامنےکھڑےہوں،آپ احتساب ضرورکریں،احتساب کےنام پرانتقام برداشت نہیں کیاجاسکتا،آج نیب نےلسٹ جاری کی ہےاس میں آپ کے کتنے لوگ ہیں ان کےنام کیوں نہیں لیتے۔

تازہ ترین