• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی آپ نے دوائیوں میں کرپشن کی۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی آپ نے وزیر کی کرسی پر بیٹھ کر سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آپ نے وزارت کی کرُسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فردوس باجی ساری اپوزیشن کو ایک ہی بار جیل میں ڈال دیں،پھربھی عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ پچھلی بار آپ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں، اس بار ان کو دیے گئے سامان کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوالی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سینٹرز میں بھیجاجاتا ہے تاکہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

ن لیگی رہنما نے فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ آپ وزیراعظم کی ایس سی اوسربراہان کے ساتھ تصاویر دیکھیں، انہیں دیکھنے کے بعد عمران خان کی دوائیاں تبدیل کریں۔

تازہ ترین