• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرایوں میں 10روپے کے اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرایوں میں اضافے سے سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کی کمی ہوگی۔

پنجاب حکومت نے بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں جاری دیگر منصوبوں پر بھی سبسڈی کم کردی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی تکیمل کےلئے 8اعشاریہ9ارب روپے کا تخمینہ ہے۔

تازہ ترین