آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کرے، بھارت اور پاکستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا۔


پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے اپنی نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ ویسے تو بھارت کی ٹیم بھی اچھی نظر آرہی ہے، تاہم دوسری جانب پاکستان کی ٹیم بھی بہت اچھی ہے، اس نے بعض بہت ٹف میچز کھیلے۔

تاہم دونوں ٹیموں کا یہ مقابلہ ففٹی ففٹی گیم کہا جاسکتا ہے، عامر خان نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یہ میچ پاکستان جیت جائے گا، گو کہ ہماری ٹیم نے ورلڈ کپ میں کچھ اچھا آغاز نہیں کیا، لیکن اس میچ میں ٹیم اپنے آپ کو اوپر اٹھائے گی، ٹیم کو محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کو انگلینڈ میں موجود اپنے لوگوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے،میچ میں پاکستان کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ انھوں نے کیا گیم پلان ترتیب دیا ہے۔

انھیں میچ میں کامیابی کے لیے اپنے ہدف کی جانب فوکس ہونا ہوگا، انشا اللہ پورے برطانیہ میں موجود اور یورپ اور پاکستان میں رہنے والے  تمام پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور گرین شرٹس کے پیچھے کھڑے انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ میچ دوبڑے حریفوں کے درمیان ہے، بھارت کی ٹیم اچھی نظر آرہی ہے، پاکستان بھی خصوصی تیاریوں کے ساتھ موجود ہے، اور ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں