• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ملیر میں 3 ہزار مستحقین کو عید کے تحائف تقسیم کئے گئے، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل کی ویلفیئر کی ٹیم کے نگران عبدالصمد نے ملیر میمن گوٹھ میں عیدی تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔


عبدالصمد نے "جنگ" کو بتایا کہ ملیر میمن گوٹھ میں 3 ہزار سے زائد خواتین اور مرد حضرات کو کپڑوں کے نئے اور سلے سلائے جوڑوں کی شکل میں عیدی دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گزشتہ 13 سال سے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں اس طرح کے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پہلی بار بلوچستان میں بھی یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جہاں افطاریاں کرائی گئی اور اب عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ہیں۔

عبدالصمد کے مطابق اس سال ماہ رمضان میں سندھ میں کاٹھور اور خیر پور ڈسٹرکٹ میں سات ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔

تازہ ترین