• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے قبل ٹیم انتظامیہ نے سپر اسٹار شعیب ملک پر اعتماد کا اظہار کیا ہےجبکہ شعیب ملک بھی اس حوالے سے کافی پر جوش ہیں۔

قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ اس میچ کو بھی عام میچوں کی طرح لوں گا،بھارت کو ہرائیں گےکسی دباو میں نہیں ہوں،نارمل انداز میں کھیل کر کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں ہے۔نہ پریشر لینے کی کوشش کررہا یہ میرے لئے ایک اور میچ ہے۔بنیادی چیزوں پر توجہ ہے اور اچھا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا ہے اور اب بھارت کے خلاف میچ میں بھی ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے ہم اس میچ کے لئے تیار ہیں اور اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل کر جیتیں ۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اگر ہم نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی تو ہم بھارت کو ہراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدہ مجھے ہمیشہ بھارت کے خلاف اچھا کرنے کو کہتی تھیں ان کی یاد آئے گی۔بیٹ اور گیند ہاتھ میں ہوں تو سب میچ برابر ہوتے ہیں۔بھارت کے خلاف کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں۔

سرفراز احمد(کپتان)فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم،محمد حفیظ،شعیب ملک،عماد وسیم،شاداب خان،حسن علی،وہاب ریاض اور محمد عامربھارت کے خلاف پاکستان کی طرف سے کل کے میچ میں کھیلیں گے۔

تازہ ترین