آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے سابق قومی بیٹسمین مصباح الحق نے پاکستان اور بھارت کے شائقین کو مشورہ دے دیا۔

مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ شائقین ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو انجوائے کریں اور جذبات کو قابو میں رکھیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں دونوں ملکوں کا میچ مدَر آف آل میچز کہلاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں 4سال پہلے ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف کپتان تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم ڈسپلن کے ساتھ کر کٹ کھیل کر میچ جیتے۔

ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں آج پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوںگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں