کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کر کٹر قاسم عمر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ٹاپ فور میں آنے کی امید ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو دبائو میں آئے بغیر کھیلنا ہوگا، اس وقت ٹیم کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔