• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی جیت، سری لنکا کو87رنز سےشکست

لندن ( جنگ نیوز)ورلڈکپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں ہفتے کوآسٹریلیا نے سری لنکا کو87رنز سےشکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔ سری لنکا کے کپتان کرونارتنے نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،آسٹریلیا نے سات وکٹ پر 334رنز بنائے ، جواب میں مخالف ٹیم 247 رنز تک محدود رہی اور اُسے 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وارنر نے 26 رنز بنائے۔ ایرون فنچ نےسنچری153رنز بنائے، اسمتھ نے 73عثمان خواجہ نے 10رنز بنائے، میکسویل نے46رنز ناٹ آوٹ اسکور کیا،دسلوا اور اودانا 2 ، 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولرز رہے جبکہ ملنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، سری لنکا کی جانب سےاوپنر رونارتنے اور پریرانے97اور52رنز بنائے، میڈس نے 30رنز کی اننگز کھیلی، اسٹارک نے چار کھلاڑیوں جبکہ رچرڈ سن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

تازہ ترین