• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کو فیصلہ سازی میں شریک کئے بغیر جمہوریت مکمل نہیں،خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مزدوروں کو فیصلہ سازی میں شریک کئے بغیر جمہوریت مکمل نہیں،یہ بات انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ریفرینڈم میں کامیاب ہونے والے پینل اور کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کہی جو ریلی کی شکل میں متحدہ کے عارضی مرکز بہادرآباد پران سے ملاقات کیلئے آئے تھے،خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد بنیادی طور پر عوام کو با اختیار بنانے کے لیئے ہے،انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے واضح حکمت عملی ترتیب دی جائے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زاہد امام نے کہا کے ریفرینڈم میں کامیابی ہماری منزل نہیں بلکہ یہ کامیابی ہماری جدوجہد کا نکتہ آغاز ہے ہم نے ایم کیو ایم پاکستان کے تعاون سے انتظامیہ کی حمایت یافتہ یونین کو 6000 ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔
تازہ ترین