• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاموں، موچیوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، تاریخ میں پہلی بار تمام اضلاع میں بجٹ کی موزوں تقسیم ہوئی، وزیرخزانہ پنجاب

لاہور(اکنامک رپورٹر،خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ حجاموں،موچیوں پر مزیدکوئی ٹیکس نہیں لگایا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مرکزیت کو ختم کر کے بجٹ کی تمام اضلاع میں موزوں تقسیم کویقینی بنایا گیا ہے۔ اسکیل17تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کیا،دہشتگردی میں شہید ہونیوالوں کےبچوں اوربیوائوں کی مالی معاونت کے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں،کوشش کی گئی ہے کہ چھوٹے شہروں میں شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ملک کے اقتصادی حالات موزوں معاشی منصوبہ بندی کے متقاضی ہیں اسی لیے بجٹ کی تیاری میں ماہرین معاشیات کی تجاویز سے استفادہ کرتے ہوئے زراعت اور صنعت کو خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جا سکے۔ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے گزشتہ روز 2019-20 کے بجٹ کے بارے میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ میں سماجی شعبہ کی طرف پبلک فنڈز کا رخ کرکے سمت متعین کی گئی ہے جو تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے جبکہ سماجی تحفظ پروگرام کے تحت آئندہ سال ’’احساس پروگرامز‘‘ پنجاب کے تحت عمر رسیدہ افراد، تیزاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، غریب بیوائوں اور یتیموں کی مالی معاونت، معذور افراد کی مالی امداد، 15ہزار سے کم آمدنی والے فنکاروں کی امداد، نئی زندگی پروگرام، عمر رسیدہ خواجہ سرائوں کے لئے مالی امداد اور دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کے بچوں اور بیوائوں کی مالی معاونت کے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مرکزیت کو ختم کر کے بجٹ کی تمام اضلاع میں موزوں تقسیم کویقینی بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین