• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ،روسی صدر کے درمیان بشکک میں سفارتی چینلز کے ذریعے ملاقات ہوئی

اسلام آباد ( صالح ظافر )وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان تعمیری اور دوطرفہ ملاقات کرغز دارالحکومت بشکک میں نہیں ہوسکی کہ جہاں 19ویں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی لیکن پاکستان کے بشکک میں کیمپ نے ملاقات کا کچھ نہیں بتایا اور نہ اس کی وجہ دی گئی ۔اعلی سفارتی ذرائع نے ہفتے کو دی نیوز کو بتایا کہ سمٹ کی سائیڈ لائن میں وزیر اعظم اور بیلا روس صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی بھی ہوئی ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ جب روسی وزیر خارجہ نے اجلاس سے پہلے دورہ کیا تھا تو انہو ںنے عمران خان اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کی بات کی تھی ۔ذرائع نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود وزیر اعظم کے ساتھ ہی تھے۔
تازہ ترین