• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اے ڈی بی کے تحت بجٹ سپورٹ حاصل کرنے والا پہلا ملک

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری کے بعد ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے 3.4ارب ڈالر کی بجٹ سپورٹ کے تحت پاکستان منیلا کے ادارے سے ایک ارب ڈالر حاصل کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ یہ حصول اسپیشل پالیسی بیسڈ لینڈنگ (SPBL)اس قرضے کی ادائیگی آٹھ سال بعد شروع ہوگی جس سے پاکستان کو کئی طرح کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ایشائی ترقیاتی بنک کی یہ خصوصی اہمیت دو سال قبل ختم کردی گئی تھی جب پاکستان کو مالی عدم استحکام اور زرمبادلہ کے زخائر میں کمی درپیش تھی۔اب جبکہ 39 ماہ کی ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی برائے 6ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرضے جوکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے ، ایشیائی ترقیاتی بنک 2.2 ارب ڈالر کے امداد کامستحق ہوگا جس سے پاکستان کے کئی معاشی معاملات حل کرنے میں مدد مل سکے گی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے فائنانس ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ نے ہفتے کو کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان 3.4ارب ڈالر بجٹ سپورٹ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اے ڈی بی کے ڈی جی مسٹر وارنر لی پیچ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں کہا ہے کہ اے ڈی پی پروگرام کے تحت 3.4 ارب ڈالر کی بجٹ سپورٹ دے گا۔

تازہ ترین