• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پاک بھارت میچ کے موقع پر مانچسٹر میں بارش کا خدشہ

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو(آج) پاک بھارت میچ کے موقع پر مانچسٹر میں بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور ٹیمیں انڈور نیٹس تک محدود رہ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن بارہ بجے بارش کے پچاس فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک ساٹھ فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے اسی فیصد امکانات ہیں۔ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔

تازہ ترین