• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)قتل اور منشیات کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے یکم اپریل سے ملک بھر میں قائم کی جانے والی ماڈل کورٹس کی بہترین کارکردگی اور عوام کی طرف سے فیصلے کا خیرمقدم کئے جانے کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نےمزید57نئی ماڈل کورٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے، ان میں 40 ماڈل کورٹس پنجاب میں، سولہ سندھ میں اور ایک ماڈل کورٹ بلوچستان میں قائم کردی گئی ہے۔ نئی ماڈل کورٹس 24 جون سے اپنے کام کا آغاز کریں گی۔ نئی ماڈل کورٹس کے ججز کی تربیت کے لئے 19 جون کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے جس میں چیف جسٹس شرکاء سے خطاب کریں گے۔ دریں اثنا گزشتہ روز ملک بھر کی 110ماڈل کوٹس نے 85کیسوں کا فیصلہ سنایا جن میں قتل کے 31اور منشیات کے 54مقدمات شامل ہیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز دو مجرموں کو سزائے موت اور 14کو عمر قید دی گئی اس کے علاوہ زیرسماعت مقدمات میں 571گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہوئے جبکہ دیگر کیسوں میں 25 مجرمان کو کل 53سال قید اور 23 لاکھ 57ہزار پانچ سو روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین