• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی بچت مہم کے اثرات پارلیمنٹ ہا ئوس تک نہ پہنچ سکے، شہباز شریف چیمبر کیلئے ذاتی خرچ پر فرنیچر لائے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم کی کفایت شعاری اور بچت مہم کے اثرات پارلیمنٹ ہا ئوس تک نہیں پہنچے ہیں جہاں آرائش کے کاموں کیلئے خر یداری کا عمل جاری ہے البتہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک نئی روایت قائم کی ہے ، انہوں نے سر کاری فرنیچر سٹور میں رکھو ادیا ہے اور اپنے چیمبر کیلئے ذاتی فرنیچر لا ئے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر (سول ) پارلیمنٹ ہائوس نے9 ٹینڈرز طلب کئے ہیں جو 24جون کو کھولے جائیں گے،سپیکر ہائوس جو سیکٹر جی فا ئیو میں واقع ہے کیلئے 18 لاکھ 53 ہزار روپے کافرنیچر خر یدا جا ئے گا، لیڈیز سنیٹرز ،سروس سنٹر، سینٹ سیکر ٹیر یٹ کی آ رائش پر 18 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے، تھرڈ فلور پارلیمنٹ ہائوس کی مینٹی ٹینس پر 16لاکھ 79 ہزار روپے لاگت آ ئے گی، کمیٹی روم نمبر چار کی آ رائش پر چھ لاکھ روپےخرچ کئے جائیں گے، سینٹ سیکر ٹریٹ میں ووڈن فلور کیلئے چار لاکھ روپے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے،قومی اسمبلی سیکر ٹر یٹ کے روم نمبر 5, 20, 312, 414 C اور431کی مینٹی نینس پر تین لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گےسب سے دلچسپ خریداری ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے آفس کیلئے ہاتھ سے بنا ئے گئے قالین کی خریداری ہے جس کی لاگت د و لاکھ پندرہ ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین