آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ جنگ) مقامی عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہو نے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالماجدکی عدالت میں عمران خان کیخلاف سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام لگا نے پر 50کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے، سماعت دوران عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کردیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ بی بی فوزیہ کیخلاف فیصلہ کمیٹی نے دیااور کمیٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی دیا، وزیرعظم کے خلاف کیس نہیں بنتا ہرجانہ کیس کو خارج کیا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں