• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ منظوری آسان، مینگل ودیگراتحادیوں کو راضی کرلیں گے، فواد

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس گھر پر چائے بنانے کےلئے بندے نہیں ہیں تو سڑکوں پر کون آئے گا،حکومت کیلئے بجٹ منظور کروانا مشکل کام نہیں ہے اس طرح کے موقع پر اتحادی ناراضی دکھاتے ہیں تاہم اختر مینگل سمیت تمام اتحادیوں کو راضی کر لیا جائے گاالیکشن سے پہلے عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ سارے ڈاکو جیل میں ہونگے وہ جیل میں ہیں اب ان سے پیسے نکلوانے پر کام ہورہا ہے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔سائنس سینٹر فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان جب بھی قومی اسمبلی میں آتے ہیں اپوزیشن ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیتی ہے ایوان چلانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین