• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی سراج الدین کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

بریڈ فورڈ (پ ر) فخر میرپور معروف بزرگ کشمیری رہنما حاجی سراج الدین آف ہیلی فیکس کو کمیونٹی خدمات پر ہیلی فیکس کی کونسل کالڈر ڈیل کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے، حاجی سراج الدین سیاسی و سماجی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی خدمت میں بھی پیش پیش رہتے ہیں، برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور حاجی سراج الدین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی ہے، اس موقع پر حاجی سراج الدین نے کہا کہ وہ کمیونٹی کی خدمات کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے اور سیاسی و سماجی حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین