آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، یورپی یونین کا اسرائیل سے پر زور مطالبہ

برسلز(جنگ نیوز) فلسطین میں اسرائیلی بربریت تاحال جاری ہے، جبکہ یورپی یونین نے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اراضی کے لیے یورپی یونین کے مبصر رالف طراو نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اقتصادیات، سیاست اور سیکیورٹی میں جوہری تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے اتحادی ہیں، ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں فلسطین کے تمام علاقوں بالخصوص غزہ کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔رالف طراو نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے 12 سال سے بلا جواز معاشی پابندیاں عائد ہیں، غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کا خاتمہ اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت وقت کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد غزہ کے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

یورپ سے سے مزید