آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر13؍ربیع الاوّل 1441ھ 11؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بلیو ایریا کی ٹیلرنگ شاپ میں آتشزدگی،سامان جل گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ہفتہ کو آتشزدگی کے دو واقعات رونما ہوئے۔تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیوایریاایچ بلاک میں ٹیلرنگ شاپ پرآگ بھڑک اٹھی جس نے جزوی طورپرمتصل کپڑے کی دکان کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جلیل ٹیلرزپر ہفتہ کی رات آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس سے دکان میں موجودقیمتی کپڑااوردیگرسامان جل گیاتاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔فائربریگیڈکے عملے نے آگ پرقابوپالیا ۔ دریں اثناءانکم ٹیکس آفس راولپنڈی کی کینٹین میں سلنڈرمیں آگ لگنے سے دوافرادمعمولی زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پرقابوپالیا۔

اسلام آباد سے مزید