آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بم اور انکا جینا دوبھر کردیا‘عوامی تحریک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد حسین میہسرڈپٹی سیکرٹری جنرل مہران سندھی ، ایڈووکیٹ امیتاز جتوئی ، ایڈووکیٹ ذوالفقار چانڈیو کی قیادت میں پارٹی کے ایک مرکزی وفد نے عوامی تحریک کے قائد رسول بخش پلیجو کی پہلی برسی جو 22 جون کو گوٹھ منگر خان پلیجو جھنگ شاہی ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں منعقد کی جارہی ہے میں شرکت کے لیے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ،پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے ،بلوچ ادیب و دانشور ڈاکٹر شاہ محمد مری ، ٬ ایڈووکیٹ علی محمد کاکڑ وومن ایکشن فورم بلوچستان کی رہنما جلیلہ حیدر ٬ ایڈووکیٹ راحب علی بلیدی ٬ ایڈووکیٹ مظہر لاشاری ٬ عابد میر ٬ اور دیگر کو دعوت نامہ پیش کیے،جس پرسیاسی رہنماؤں اور علمی و ادبی شخصیات نے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ساجد حسین میہسر ودیگرنےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے آمروں ، جابروں کے خلاف قومی ، طبقاتی اور جمہوری حقوق ، سندھ کے وسائل ، کالا باغ ڈیم سمیت دیگر اہم اور بنیادی ایشوز پر ہمیشہ بہادری کے ساتھ آواز بلند کی ان کی عوامی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ

ملک کو مکمل طور پر عالمی سامراجی مالیاتی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر مہنگائی کا بم عوام پر گرادیااور ان کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم اور محکوم قوموں کو حقوق دلانے کے لیے ہر فرد کو عملی میدان میں ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں