آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر اور بارشیں نہ ہونے کی بنا پر آج صبح بہادر آباد میں شہید ملت روڈ پر باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں خواتین، بچوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز استسقاء کیلئے گزشتہ روز سے ہی علاقے میں اعلان کیا گیا تھا اور آج نماز فجر کے بعد مدرسہ رحمٰن تعلیم القران سے متصل جامعہ مسجد رحمٰن میں نمازیوں کو آگاہی دی گئی اور شہید ملت روڈ پر واقع چلڈرن پارک میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔

جامعہ مسجد رحمٰن کے پیش امام مفتی محمد یوسف قصوری امام نے بارانِ رحمت کیلئے دعا کرائی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں