آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا:لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل گیا، کئی مسافر زخمی

امریکا کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈینورسے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ٹائرنہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔

حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔

ایف ایف اے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید