آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال میں دو وین آپس میں ٹکرا گئیں، حادثےمیں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ دھبلی والا کےقریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں دو وینوں کت تصادم میں ایک وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

حادثےمیں ایک خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافر نارووال اور ظفروال آرہے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں