آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں ٹریلر اور آئل ٹینکر میں تصادم سےآئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر سے تیل بہہ رہا ہے، متاثرہ مقام پر ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔

راجن پور انڈس ہائی وے روڈ مرغائی کے قریب ٹریلر اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا جس سے میں آئل ٹینکر الٹ گیا اور اس سے تیل بہنا شروع ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائی شروع کردی ہیں۔

پولیس نے حادثے کے مقام کو سیل کر دیا ہے، ٹینکر میں 25 ہزار لیٹر تیل موجود ہے ، آئل ٹینکر سے لیک ہونے والے تیل کو دوسرے آئل ٹینکر میں منتقل کیا جارہا ہے۔

انڈس ہائی وے روڈ ٹریفک کے لیے بحال ہے، حادثے میں دونوں ڈرائیورز معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے اور اس میں سے تیل بہنے کے سبب آگ بھڑکنے سے پل بھر میں 150 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے میں 100سے زائد جھلس کر زخمی بھی ہوئے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں