• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں 3 دن انتہائی مصروف گزارے۔پریکٹس سیشن کے بعد مختلف تقاریب میں شرکت کی۔کرکٹرز کی تصاویر مختلف لوگوں سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں مانچسٹر میں موجود پاکستانی کھلاڑی  میچ پریکٹس کے بعد اپنی فیملیز کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آئے۔

آج صبح سویرے یہاں سرد خشک موسم ہے ، مساجد میں فجر کی نمازوں میں پاکستان کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔


ایک تصویر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ وہاب ریاض بھی نمایاں ہیں جبکہ ایک فاسٹ فوڈ کمپنی کے افتتاح میں کپتان سرفراز احمد بھی موجود ہیں۔

مانچسٹر میں ہزاروں لوگ میچ دیکھنے پہنچے ہیں اور رات بھر مختلف سڑکوں اور پاکستانی ریسٹورنٹس میں رش بھی رہا۔

رات گئے بارش تھم گئی تھی اور اولڈ ٹریفورڈ کے گراونڈ اسٹاف نے فلڈ لائٹس آن کرکے گراونڈ کو سکھانے کے لئے کام جاری رکھا۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے کئی شخصیات بھی مانچسٹر آرہی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی میچ دیکھیں گے۔ میچ کے موقع پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ‏مجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے ۔

احسان مانی کا کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت ہے ، اور کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتیوں کے مطابق کھیلیں گے ، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔

تازہ ترین