• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16جون کو فادرز ڈے یعنی والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

امریکہ میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس یوم کو منانے کا سلسلہ شروع ہوا ۔

اس دن کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966ء میں اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فارد ڈے قرار دیاجبکہ 1972ء میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا۔

اس کے بعد سے ہر برس جون کا تیسرا اتوار دنیا کے اٹھاون ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جاتا ہے۔

فادرز ڈے کے موقع پر بچے اپنے والد کیلئے تحائف خریدتے ہیں اور انہیں کارڈز بھی پیش کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

درحقیقت باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔

ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

تازہ ترین