• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دوران سائیکل سواروں کے تحفظ کیلئے برسلز میں’برہنہ سائیکل مارچ‘ کیا گیا ۔

منتظمین کے مطابق یہ مسلسل 15ہواں سال ہے جب اس طرح کا مارچ کیا جا رہا ہے ۔ اس مارچ میں سینکڑوں مردو خواتین نے شہر کی مختلف سڑکوں پر برہنہ ہوکر سائیکل چلائی۔

اس کا مقصد شہروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے درمیان سائیکل سواروں کے تحفظ اور ان کیلئے خصوصی راستوں کے تعین کیلئے رائے عامہ ہموار کرنا شامل ہے اس طریقے سے پبلک اوپینین بنانے کو زیادہ مفید پایا گیا ہے ۔

حالیہ ایک دو سال کے دوران میں پبلک اتھارٹیز کی جانب سے شہر کی کئی دو طرفہ سڑکوں کو یک طرفہ کردیا گیا ہے اور سڑک کا ایک پورا حصہ سائیکل سواروں کیلئے مخصوص کیا گیا ہے ۔

اس سے جہاں سائیکل سواروں کو زیادہ تحفظ اور مکمل راستہ میسر آیا ہے وہیں شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کا بے انتہا رش بھی بڑ ھ گیا ہے ۔

اتھارٹیز کا خیال ہے کہ اس طریقے سے زیادہ وقت خرچ ہونے کے باعث شہر کے اندر ٹریفک میں بھی کمی واقع ہوگی ، جس سے شہر کے ماحول میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین