• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نالائق وزیراعظم اپنی ٹیم کو ریلوکٹا کہہ رہے ہیں‘


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ نالائق وزیراعظم اپنی ٹیم کو ریلوکٹا کہہ رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے عمران خان کے تحقیقاتی کمیشن کے اعلان اور کپتان سرفراز احمد کو دیے گئے مشوروں پر ردعمل دیا۔

انہوں نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ ’عمران صاحب اعلیٰ اختیاراتی انکوائری کمیشن کب بنے گا؟دھمکیاں نہ دیں،کمیشن بنانےکی تاریخ بتائیں؟‘

مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ عمران صاحب ایک نہیں اپنی نالائقی پر آپ کو 100 کمیشن بنانے پڑیں گے، خان صاحب، اپنے دماغی معائینہ کے لئے کمشن بنانا نہ بھولیے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے کمیشن بنائیں،آپ کو سیلیکٹڈ، ووٹ چور اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہتے رہیں گے، ایک کمیشن بنائیں جو پتہ لگائے کہ ایک کروڑ نوکریوں،50لاکھ گھروں اور ڈیم فنڈ کا کیا ہوا۔

ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ بھارت کےخلاف میچ پر پوری قوم اپنی ٹیم کو دعائیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم اپنی ٹیم کو ریلوکٹا کہہ رہے ہیں،اہم ترین میچ میں ٹیم کے حوصلے بڑھائے جاتےہیں،حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہرکھلاڑی قوم کا فخرہے، انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

تازہ ترین