• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان کا پاک بھارت میچ پر ماہرانہ تبصرہ


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ ایکسپرٹ کے انداز میں پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا۔

سرکاری ٹی وی کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ہدف تنقید بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کا ردھم آوٹ تھا،شارٹ پچ گیندوں پر بہت پٹائی ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ ایکسپرٹ کے انداز میں کہا کہ اگر حسن علی سے اچھی گیند نہیں ہو رہی تو کسی اور کو موقع ملنا چاہیے تھا۔

پروگرام کے میزبان نے فردوس عاشق اعوان کے تبصرے کو سراہا اور کہا کہ آپ کے اس انداز سے لوگ متاثر ہوتے ہیں،اس دوران وزیراعظم کی معاون خصوصی مسکراتی رہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بھی وہی کام کرڈالا، جس عمل پر ماضی میں عمران خان تنقید کرتے رہے ہیں،وزیراعظم نے 2سال قبل کرکٹ کے پینل میں مریم اورنگ زیب کے بیٹھنے پر تنقید کی تھی۔

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے،انہوں 9 اوورز میں 84رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین