• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شکست پر شائقین افسردہ، ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شکست پر شائقین کر کٹ نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی ناکامی کا بھر پور غصہ نکالا، انہوں نے دل چسپ اور جلے بھنے تبصرے کئے۔ عبرتناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار ہو گئے ۔قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی نے کئی سوالیہ نشان اٹھا دیئے۔شائقین نے ٹیم کی سلیکشن اور قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیم میں شامل پرانے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جائے اور ان کی جگہ ایسے کھلاڑی شامل کئے جائیں جو قوم کیلئے لڑنے کا بھر پور جذبہ رکھتے ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرتے ہوئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھارت کو مبارک باد دے دی۔ آفریدی نےکہا کہ اس میچ میں مقابلے کا معیار انتہائی بلند رہا اور اس کا کریڈٹ انڈین پریمیئر لیگ کو جاتا ہے جس نے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈا اور انہیں نکھارا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ کو ہینڈل کرنے کے طریقوں سے بھی روشناس کرایا۔

تازہ ترین